اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز کی عدم پیشی کے باعث عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت پیر تک ملتوی کردی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں بینچ نے عمران خان کی سزا معطلی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کے معاون وکیل عدالت میں پیش ہوئے جبکہ امجد پرویز بیماری کے باعث پیش نہ ہوسکے ۔امجد پرویز کے معاون وکیل نے عدالت سے کہا کہ پچھلے آٹھ ماہ سے ہم نے التوا نہیں مانگا ڈاکٹر نے بیڈ ریسٹ تجویز کیا اور میرا وکالت اس کیس میں نہیں ۔
Leave feedback about this