پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز میں فرد جرم عائد کردی گئی۔کیس اڈیالہ جیل میں زیر سماعت ہے۔بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاو¿نڈ کے ریفرنس کی کاپی بھی فراہم کی گئی ہے۔گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پی ٹی آئی کے بانی کو 190 ملین پاو¿نڈ ریفرنس میں فرد جرم کے لیے ریفرنس کی کاپی فراہم کی جب کہ فرحت شہزاد، مرزا شہزاد اکبر، زلفی بخاری اور ضیائ المصطفیٰ سمیت 6 ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کیے گئے۔ ان کی گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔دوسری جانب گزشتہ روز توشہ خانہ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی عدم پیشی کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔عدالت نے بشریٰ بی بی کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت آج تک ملتوی کردی۔اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، امجد پرویز، اسپیشل پراسیکیوٹرز عرفان بھولا، سہیل عارف اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین اور بیرسٹر عمیر نیازی بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔سماعت کے دوران بشریٰ بی بی نے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز: پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد

توشہ خانہ اور القادر ٹرسٹ کیسز: پی ٹی آئی کے بانی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد