اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان پر فرد جرم عائد کردی ، توشہ خانہ کیس کی سماعت پولیس لائن ہیڈ کوارٹر ایچ الیون کے گیسٹ ہاﺅس میں ہوئی جہاں عمران کان کو پیش کیاگیا ، کمشنر آفس نے حفاظتی وجوہات کے باعث پولیس لائنز کو عدالت کا درجہ دیا ہے۔ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے آج عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے ذاتی حیثیت میں طلب کیاتھا۔