تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وفاقی وزیر خزانہ معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وفاقی وزیر خزانہ

تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے: وفاقی وزیر خزانہ

واشنگٹن:وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فرانسیسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ بھی ٹیکس کی زیادہ سے زیادہ حد کو پہنچ چکا ہے، ٹیکس آمدن سے ٹیکس کی وصولی بہتر کرنا ہوگی، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیلز سیکٹرز سے ٹیکس آمدن بڑھانا ہوگی۔ ملک میں 52 لاکھ سے زائد انکم ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے ہیں، ٹیکس بیس میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، سرکاری کارپوریشنز میں چوری روکنا ہوگی، بجلی کے نقصانات قابو کریں گے، ٹیکس چوری کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔
محمد اورنگزیب کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ پاکستان پر مجموعی قرضے 258 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، معیشت میں قرضوں کا حصہ 69 فیصد تک پہنچ چکا، حکومت پاکستان جون 2024 میں پی آئی اے کی نجکاری کرنا چاہتی تھی، پی آئی اے کے اثاثہ جات کی جانچ پڑتال کی وجہ سے نجکاری کے عمل میں تاخیر ہوئی، پی آئی اے کی نجکاری نومبر میں کر دی جائے گی، پی آئی اے کی بولی میں حصہ لینے والوں کو جانچ پڑتال کا موقع دیا۔

Exit mobile version