پاکستان

تقریب پرچم کشائی؛ بحری مشق ”امن23“ میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت

تقریب پرچم کشائی؛ بحری مشق ”امن23“ میں 50 سے زائد ممالک کی شرکت

کراچی: پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں آٹھویں کثیرالقومی ”بحری مشق امن 2023“ کی تقریب پرچم کشائی میں 50 سے زائد ممالک کی اعلیٰ فوجی قیادت نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے ”مشق امن 23“ کے شرکا کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس (پی آئی آئی ایم ای سی) کا کراچی میں آغاز امن مشق ایک باقاعدہ سرگرمی ہے جس میں علاقائی اور عالمی بحری افواج شرکت کرتی ہیں تاکہ خطے میں بلا تعطل میری ٹائم سرگرمیوں کے لیے محفوظ اور سازگار بحری ماحول پیدا کیا جا سکے۔نیول چیف نے اپنے پیغام میں مزید اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے کے ساتھ خطے میں باہمی تعاون پیدا کرنے کی جدوجہد میں پیش پیش رہی ہے جسے“امن کے لیے متحد”مشق کے نعرے کے تحت اجاگر کیا گیا ہے۔نیول چیف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بندھن بڑھتا رہے گا اور ہمیں علاقائی امن اور مشترکہ خوشحالی کے اہداف کے مزید قریب لائے گا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے امید ظاہر کی کہ یہ مشق سب کے لیے باہمی طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image