ترکیہ میں رجب طیب اردوان کے حریف صدارتی امیدوار کمال کلیک داد اوغلو نے روس پر صدارتی انتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں۔کمال کلیک داد اوغلو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے روس نے الزامات کی تردید کی ہے۔کریملن کی ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ ترکیہ صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے الزامات جھوٹے ہیں جو جھوٹے لوگوں نے گھڑے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روس ترکی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔واضح رہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان کے حریف کمال کلیک داد اوغلو نے روس کی جانب سے صدارتی انتخابات میں رائے شماری غلط شائع کرنے پر انتباہ جاری کیا تھا۔
Leave feedback about this