اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدرطیب اردوان کیپاکستان ترکیہ بزنس فورم میں شرکت ، اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ برادر ملک ہے، ترک صدر کے دورہ پاکستان میں برادرانہ تعلقات کے فروغ پر بات ہوئی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان مسلم امہ کی آواز ہیں، ترک صدر نے ہمیشہ فلسطین اور کشمیر کے مسئلے پر آواز اٹھائی۔رجب طیب اردوان کی قیادت میں ترکیہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، دونوں ملکوں کے درمیان 5 ارب ڈالر کے تجارتی حجم کے ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔پاکستان اور ترکیہ دوستی کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے، ترک سرمایہ کاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے۔
تازہ ترین
ترکیہ صدر طیب اردوان مسلم امہ کی آواز، ہمیشہ مسئلہ فلسطین ، کشمیر پر آواز اٹھائی: وزیر اعظم شہباز شریف
- by web_desk
- فروری 13, 2025
- 0 Comments
- 62 Views
- 4 ہفتے ago

Leave feedback about this