نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائینگے ترقی کا سفر جہاں سے رکا وہیں سے شروع کرینگے ۔نوا ز شریف نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ 180 ایچ ماڈل ٹاﺅن کا دورہ کیا۔وطن واپسی کے بعد نوا ز شریف کا مرکزی سیکریٹریٹ میں یہ پہلا دن ہے مرکزی سیکریٹریٹ آمد پر پارٹی صدر شہباز شریف نے دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ محمد نوا ز شریف کا استقبال کیا، محمد نواز شریف سے پارٹی کے مرکزی رہنماﺅں نے بھی ملاقات کی ۔ملاقات کرنیوالوں میں خواجہ محمد آصف، سیکریٹری جنرل احسن اقبال ، چیئرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب شامل ہیں ۔ملاقات کے دوران ملکی صورتحال اور پارٹی کی مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔

Leave feedback about this