تحریک انصاف اور لیگی رہنما آپس میں لڑ پڑے، آر او آفس میدان جنگ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق سرگودھا، تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کے جھگڑے کے باعث سرگودھا کا آر او آفس میدان جنگ بن گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار ملک شفقت اعوان اور لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا میں ہاتھا پائی ہو گئی۔سرگودھا آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے آنے والے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے رہنماوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔پی ٹی آئی کارکنان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن شاہنواز راجہ کی گاڑی کو مارتے رہے، دونوں رہنماوں میں گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا۔
Leave feedback about this