غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کو اپنے اپنے وطن واپس جانے کیلئے دی گئی ڈیڈلائن سرپر آگئی تین اکتوبر کو دی گئی 28 روز مہلت کا اج آخر ی روز ہے جبکہ نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یکم نومبر کے بعد غیر قانونی غیر ملکیوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔غیر قانونی غیر ملکیوں سے نجات حاصل کرنے کا فیصلہ تین اکتوبر کو اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا تھا ایرانی اور نائیجرینز کے علاوہ لاکھوں کی تعداد میں افغان باشندے بھی غیر قانونی طورپر پاکستان میں مقیم ہیں ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کو پاکستان چھوڑنے کیلئے اکتیس اکتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی جس کا آج آخری روز ہے یکم نومبر سے ایسے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف سخت کاررواءکافیصلہ کیاگیا ہے۔
تارکین وطن کی واپسی کی ڈیڈ لائن کا آخر ی روز ، کل سے کارروائی کاآغاز ہوگا

تارکین وطن کی واپسی کی ڈیڈ لائن کا آخر ی روز ، کل سے کارروائی کاآغاز ہوگا