پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی اور ان کی دلہن انشا آفریدی کی تصویر شیئر کردی۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ”بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں،خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ بطور والد میں اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا۔