کراچی: ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ سے متعلق ایک بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔اسٹارٹ اپس پچنگ کے مقابلے ”راکٹ فیول“ میں پاکستان کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔ مقابلوں کا انعقاد ریاض میں ہونے والے ٹیکنالوجی کے عالمی کنوینشن LEAP میں کیا گیا جس میں ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے تیرہ رکن ممالک سے 90 منتخب اسٹارٹ اپس نے شرکت کی۔اگنائٹ نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی شراکت سے LEAPمیں شرکت کی جبکہ اسٹارٹ اپ کے مقابلے میں شرکت کرنے والے پاکستانی اسٹارٹ اپس میں مختلف شہروں کے نیشنل انکوبیشن سینٹرز کے آٹھ اسٹارٹ اپس نے شرکت کی جن میں تعلیم کے شعبہ سے VALEEM، ریٹیل ٹیکنالوجی سے متعلق DigiKhata، فن (فائنانشل) ٹیک Investors loung، تعلیمی ٹیکنالوجی کے شعبہ کے اسٹارٹ اپ Blockship، کلین ٹیک سے تعلق رکھنے والا Datini Fibers زرعی شعبہ کی ترقی کے لیے کوشاں AgriDunyaاور پراپرٹیک اسٹارٹ اپ Gridizenشامل ہیں۔
سائنس و ٹیکنالوجی
بین الاقوامی مقابلے میں 8 پاکستانی اسٹارٹ اپ سیمی فائنل تک پہنچ گئیں
- by Rozenews
- فروری 13, 2023
- 0 Comments
- 881 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this