بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان تجارت شروع ہوگئی ، کارگوٹرکوں کا پہلا قافلہ چین سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگیا ۔پاکستان کی نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن اور چین کی معروف کمپنی سیوا لاجسٹکس کے اشتراک سے پہلی بار اقوام متحدہ کی بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کے تحت سامان کی سرحد پار نقل وحمل کا آغاز ہوا، یہ اہم پیشرفت پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے کی دسویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی ۔

Leave feedback about this