دنیا

بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیل کی غیرانسانی کارروائیاں روکے : نائب وزیر اعظم اردن

بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیل کی غیرانسانی کارروائیاں روکے : نائب وزیر اعظم اردن

عمان : اردن کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ایمن الصفدی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جارحیت غیر انسانی ہے اور جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہے۔ایمن الصفدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسرائیل نے شمالی غزہ کی آبادی پر جو وحشت بپا کر رکھی ہے ، غیر انسانی ہے، یہ ایسا جنگی جرم ہے جسے انسانیت کو برداشت نہیں کرنا چاہیے۔ اسرائیلی جارحیت کے ذریعے ہونے والی فلسطینیوں کی ہلاکتوں کو روکنے کے لیے بین الاقوامی برادری کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہیے۔ بین الاقوامی برادری اور عالمی اداروں کی معصوم ہزاروں فلسطینیوں کی زندگیاں بچانے میں ناکامی کا کوئی جواز ، بہانہ یا عذر جائز نہیں ہو سکتا ہے۔ نسلی بنیادوں پر فلسطینیوں کا قتل عام کرنے سے اسرائیل کو روکا جائے اور بین الاقوامی قانون کی عمل داری یقینی بنائی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image