بہن نے سگا بھائی جان سے مار ڈالا ، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی پاکستان Roze News
پاکستان جرائم

بہن نے سگا بھائی جان سے مار ڈالا ، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

بہن نے سگا بھائی جان سے مار ڈالا ، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

بہن نے سگا بھائی جان سے مار ڈالا ، شرمناک وجہ بھی سامنے آگئی

پاکپتن میں سگی بہن نے ماں جائے کو موت کے گھاٹ اتار کر الزام نامعلوم افراد پر ڈال دیا اصل معاملہ کھلا تو سب نے بار بار رنگ بدلنے والی بہن سے قطع تعلق کرتے ہوئے سخت سزا کا مطالبہ کردیا۔پاکپتن میں زمیندار کو سگی بہن نے آشناکیساتھ ملکر زندگی چھین لی ، ملزمہ سلمیٰ اپنے بھائی کے ملازم سے شادی کرچاہتی تھی مگر بھائی راضی نہیں ہورہا تھا۔ملزمہ نے ملازم سے ملکر پلان بنایا کہ پہلے بھائی کو راستے سے ہٹا دیتے ہیں پھر شادی کرلیں گے ، دونوں نے منصوبے پر عمل کیا اور زمیندار کو جان سے مار ڈالا ، بعد ازاں نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کئے جانے کا ڈرامہ رچایا اور خود مگر مچھ کے آنسو بہاتی رہی ۔پولیس نے ملازم کی مشکوک حرکتوں پر اسے شامل تفتیش کرلیا تو اس نے سب کچھ اُگل دیا ، مسلسل رنگ بدلتی بہن کو بھی گرفتار کیاگیا تو اسے بھی سچ بتاتے ہی بنی ، رشتہ داروں کو پتا چلا تو انہوں نے ملزمہ کیخلاف سخت سزا کامطالبہ کیا۔

Exit mobile version