وزیراعظم شہباز شریف کی چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کو سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے مبارکباد دی، کہا کہ معیاری کام ، اصول پسندی اور بہترین نظم وضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چین نے کم عرصے میں معاشی طور پر ملک کو مضبوط کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہترین اصولوں سے چین نے اپنی قوم کو غربت سے نکالا، ہمیں بھی کام کام اور صرف کام کرکے ہی موجودہ بحرانوں سے نکلنا ہوگا۔ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مؤثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے موثر اقدامات کی یقین دہانی کرائی ہے، معیاری کام ،اصول پسندی اور بہتر ین نظم و ضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں۔
دوسری جانب ، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے چین کے قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین کی قیادت نے محنت ، عزم اور جذبے کے ساتھ ترقی کی منزل حاصل کی ۔ چین بدعنوانی سے چھٹکارا اور عوام کو خوشحالی کی طرف لے جانے کیلئے رول ماڈل ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ چینی قوم نے عظیم لیڈر شپ میں غربت ، بیروزگاری اور کرپشن کیخلاف کامیاب جدوجہد کی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے زیادہ با اعتماد دوست ملک ہے ۔ پاک چین دوستی پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے ۔ چین آزمائش کی ہر گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے ۔ پاکستان اور چین عالمی امور ، امن پسندی اور باہمی احترام سے متعلق یکساں مؤقف رکھتے ہیں ۔ پاک چین ناقابل تسخیر دوستی اور اسٹریٹجک شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
پاکستان
تازہ ترین
دنیا
بہترین نظم وضبط پر چین کا بڑا حامی ہوں
- by Rozenews
- اکتوبر 1, 2022
- 0 Comments
- 1304 Views
- 2 سال ago
Leave feedback about this