وزیر خارجہ بلاول بھٹو ز رداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی بھیک مانگنے کے علاوہ خارجہ پالیسی کیا تھی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی پوری سیاست ہی بھیک مانگنے پر ہے،عمران خان کو جنیوا کانفرنس میں پاکستان کی مدد پر اعتراض تھا تو انہوں نے تیمور سلیم جھنگڑا کو کیوں نہیں روکا؟وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ جب قومی مفاد کی بات ہوتو آپ حکومت میں ہو یا اپوزیشن میں قومی مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے،عمران خان نے ہمیشہ اپنی انا،ذات اور سیاست کو ہی اہمیت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ کو ناراض کرنا بہت مشکل کام ہے،خان صاحب نے اپنی انا کی وجہ سے یورپ کو بھی ناراض کیا،یورپ امریکا سے ہمیں امید تھی کہ وہ ہمیں فیٹف سے نکالیں گے۔انہوں نے کہا کہ جنیوا کانفرنس میں 9ارب ڈالر جمع کرانا کوئی مذاق نہیں،پاکستان اکیلا ہے کا بیانیہ اب دفن ہوچکا ہے۔

Leave feedback about this