سپریم کورٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت گیارہ سال بعد آج ہوگی ۔ کیس کی سماعت نو رکنی لارجر بینچ کریگا۔بلاول بھٹو نے اپنے نانا کے ریفرنس پر فریق بننے اور کارروائی براہ راست نشر کرنے کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی تھی ۔بلاول کی درخواست کے حوالے سے عدالت عظمیٰ نے قرار دیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو عدالتی قتل قرر دینے کی صدارتی ریفرنس کی سماعت سپری کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کی جائیگی۔
Leave feedback about this