سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے3کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے شوپیاں کا محاصرہ کرلیا اور گھر گھرتلاشی کے بہانے لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔بھارتی فوجیوں نے چادر ا ور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے خواتین اور بچوں کو بھی ہراساں کیا۔بھارتی فورسز نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے3نہتے نوجوانوں کو شہید کردیا۔لوگوں کو بھارت کی ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج سے روکنے کے لئے شوپیاں اور قریبی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔بھارتی فوجیوں نے شوپیاں کا تاحال محاصرہ کررکھا ہے اور کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے۔
Leave feedback about this