اسلام آباد:دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے،عالمی برادری کو معاملے کا نوٹس لینا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری بالی جمہوریت کانفرنس میں شرکت کیلئے انڈونیشیا کے دورے پر ہیں۔پاکستان اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ نے ملاقا ت ہے۔دونوں ممالک کے مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے۔وزیر خارجہ نے بالی میں بوسنیائی ہم منصب ڈاکٹر بسیرا سے بھی ملاقات کی جب کہ وزیر خارجہ آج سنگا پور کے دورے پر روانہ ہونگے۔بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ وہ آئی سی کے سیکرٹری جنرل11اور12دسمبر کو پاکستان کا2روزہ دورہ کریں گے۔اس دوران وہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات اور آزاد کشمیر کا دورہ بھی کریں گے۔علاوہ ازیں افغانستان میں پاکستانی ناظم الامور عبید نظامانی نے کابل میں پاکستانی سفارتخانہ حملے میں زخمی ہونے والے سپاہی کی عیادت کی ہے۔
Leave feedback about this