لاہور، ملتان:بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، چناب میں پانی کے تیز بہا سے جلال پور پیروالا میں بند ٹوٹ گیا جس سے درجنوں بستیاں زیر آب آ گئی، لوگ جان بچانے کے لیے چھتوں پر چڑھ گئے، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے الرٹ جاری کردیا، دریائے ستلج میں ہریکے ڈان اسٹریم اور فیروزپور ڈان اسٹریم میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔
پنجاب کے راوی، ستلج اور چناب کے آبی ریلوں سے ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 9 ہزار 669 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ دریائے چناب میں ہیڈ تریمو ں پر بہا 5 لاکھ 43 ہزار کیو سک ہے۔رنگ پور میں پانی کا نیا ریلا پہنچ گیا، چناب کے ساتھ راوی کا پانی شامل ہونے سے دبا بڑھ گیا، جلالپور پیر والا کے 60 دیہات زیر آب چکے، پانی کسی بھی وقت شہر میں داخل ہو سکتا ہے۔
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جلالپور پیر والا میں پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ پوری طرح سرگرم عمل ہیں، بیشتر آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ملتان کے شہر جلال پور پیروالا میں موضع شاہ رسول اور بیٹ واہی کے زمیندارا بند ٹوٹ گئے، بہادر پور کیعلاقے میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، شجاع آباد اور جلال پور پیر والا میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جلالپور پیروالا شہرکو خالی کرنے کا بھی حکم دے دیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ انتظامیہ اب شہری بند کو بچانے میں مصروف ہے کیونکہ دریائے چناب کا پانی شہر کیقریب بنائے جانے والے بند کو کسی بھی وقت توڑ سکتا ہے، لوگوں کوریسکیو کرنیکے لیے 5 ڈرون اور مزید 50 کشتیاں منگوالی گئیں۔
تازہ ترین
بھارت نے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا، جلال پور پیروالا زیر آب، ایمرجنسی نافذ
- by web_desk
- ستمبر 8, 2025
- 0 Comments
- 90 Views
- 1 ہفتہ ago

Leave feedback about this