کھیل

بھارت نے بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست دے دی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم ترین میچ میں بھارت نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 5 رنز سے شکست دیدی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایڈیلیڈ میں آج ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں بنگلادیش کیخلاف ویرات کوہلی نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی اور اس طرح  وہ مینز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے۔
ویرات کوہلی نے سری لنکن بیٹر مہیلا جے وردھنے کو پیچھے چھوڑا۔ ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی 23 اننگز میں 85 کی اوسط اور 131 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 1016 رنز بناچکے ہیں۔

رواں برس کے آغاز میں ویرات کوہلی آؤٹ آف فارم ہوگئے تھے اور ان کی بھارتی ٹیم میں شمولیت پر بھی سوالات اٹھنے لگے تھے تاہم ایشیا کپ میں کوہلی نے ایک بار پھر مومینٹم پکڑا اور اب ورلڈ کپ میں وہ بھرپور فارم میں دکھائی دے رہے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image