بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت میں پہلی مرتبہ کھیلنے کا دباﺅ نہیں ہے ، کنڈیشنز کے بارے میں علم ہے ۔بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ سابق کرکٹر ز سے معلومات لینے کی کوشش کی ہے ، ورلڈ کپ کیلئے بھرپور تیاری ہے ، کوشش کرینگے کہ بطور ٹیم اچھا کھیل پیش کریں۔کپتان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز ہے کہ اس مرتبہ کپتان کی حیثیت سے کھیل رہاہوں ، کوشش ہے کہ ہم جیت کر آئیں ، احمد آباد میں کھیلنے کیلئے پرجوش ہوں ،بڑا ایونٹ ہیرو بننے کا ٹائم ہتا ہے سب کھلاڑیو کیلئے ورلڈ کپ اہم ہوتا ہے ۔
Leave feedback about this