لاہور:بھارت میں آئندہ سال شیڈول ورلڈ کپ کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔رمیز راجا نے آئی سی سی حکام کو یقین دہانی کر ادی۔غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس کے دورہ پاکستان میں رمیز راجا نے ان پر واضح کیا کہ بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ ہوا نہ ہی وہ میگا ایونٹ سے دستبرداری کے حق میں ہیں۔دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات کے پیش نظر ایشیا کپ میں شرکت سے انتکاری بھارتی بورڈ پر دباؤ بڑھانے کیلئے بائیکاٹ کی بات کی۔ذرائع کے مطابق رمیز راجہ نے آئی سی سی حکام پر یہ بھی واضح کیاکہ پاکستان اپنی میزبانی میں کسی بھی ٹورنامنٹ کی ملک سے منتقلی قبول نہیں کرے گا۔