ہالی ووڈ:نام کروز نے مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم کے لئے ایک ایسا کرتب فلمایا ہے جسے سینما کی تاریخ کی مشکل ترین،ممکنہ طورپر جان لیوا اور مہنگا اسسٹنٹ قرار دیا ہے۔مشن امپاسیبل ڈیڈ یکوننگ پارٹ ون کے لئے ٹام کروز کا یہ منظر ناروے میں فلمایا گیا ہے۔اس میں خاص طور پر ڈیزائن کردہ پھسلی نما ٹریک پر ٹام کو تیزی سے موٹرسائیکل دوڑانی ہوتی ہے اور اس کے بعد نیچے سینکڑوں فٹ گہری کھائی میں دونوں گرتے ہیں اور ایک مقام پر پہنچ کر ٹام کروز اپنا پیرا شوٹ کھولتا ہے۔لیکن اس ایک منظر کے لئے پہلے برطانیہ میں ایک سال تک مشق کی ہے تاکہ ٹام کروز یہ منظر احسن طورپر انجام دے سکیں۔ناروے میں خاص پہاڑی پر انجینئروں نے اوپر اور نیچے اٹھتا ہوا ریمپ بنایا جس میں غیرمعمولی اخراجات آئے ہیں۔