اسرائیل میں پھنسی بالی ووڈ اداکارہ نصرت بھروچا باحفاظت اپنے وطن بھارت واپس پہنچ گئیں۔اداکارہ نصرت بھروچا اسرائیل سے بحفاظت ممبئی ائیر پورٹ پہنچ گئیں ان کی ممبئی ائیرپورٹ سے گھر جاتے ہوئے ویڈیو مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وائرل ہورہی ہے ۔نصرت بھروچا اسرائیل اور حماس کے درمیان ہفتے کی اعلیٰ الصبح شروع ہونیوالے تنازع کے درمیان اسرائیل میں پھنس گئی تھیں۔اداکارہ کی ٹیم کے ایک رکن کے مطابق نصرت حیفہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کیلئے اسرائیل گئی تھیں جہاں ان کی فلم اکیلی کی نمائش کی گئی ، جنگ چھڑنے کے بعد ان کااپنی ٹیم سے رابطہ بھی منقطع ہوگیاتھا۔اداکارہ کنیکٹنگ فلائٹ سے بھارت واپس پہنچی ہیں
اسرائیل میں پھنسی اداکارہ نصرت بھروچا بھارت پہنچ گئیں

اسرائیل میں پھنسی اداکارہ نصرت بھروچا بھارت پہنچ گئیں