بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا کھیل Roze News
کھیل

بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا

بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا

بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کردیا گیا

بھارتی ٹینس ٹیم کو پاکستان کا ویزہ جاری کر دیا گیا، نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزے جاری کر دیے۔ویزے جاری ہونے کے بعد بھارتی ٹینس ٹیم کا ڈیوس کپ کیلئے پاکستان آنا یقینی ہوگیا، بھارتی ٹینس ٹیم 28 جنوری کو دلی سے اسلام آباد پہنچے گی۔بھارتی ٹینس ٹیم بذریعہ ہوائی جہاز اسلام آباد پہنچے گی، جس میں 7 کھلاڑی، 5 آفیشلز شامل ہوں گے، جبکہ ڈیوس کپ کی کوریج کیلئے چند بھارتی صحافیوں کو بھی ویزے جاری کیے گئے ہیں۔پاک بھارت ڈیوس کپ گروپ ون ٹائی میں 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں مقابل ہوں گے۔

Exit mobile version