اسلام آباد: بھارتی ائیر لائن کے طیارے نے کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ اسی اے اے کے ذرائع کے مطابق ایک مسافر کی طبیعت ناسازی پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی، پرواز کا مسافر لینڈنگ سے قبل ہی دوران پرواز انتقال کرگیا۔ذرائع نے کہا ہے کہ بھارتی ائیر لائن کے کپتان نے میڈیکل ایمرجنسی کی اطلاع دی۔ سی اے اے اور وفاقی وزارت صحت کے ڈاکٹرز مسافر کو چیک کیا۔ 60 سالہ مسافر عبداللہ لینڈنگ سے قبل یہ انتقال کرچکا تھا۔ سول ایوی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نائیجیریا کا شہری ہے بھارتی ائیر لائن کی پرواز نئی دہلی سے دوحہ جارہی تھی۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ سی اے اے اور وزارت صحت کے ڈاکٹر ز نے مسافر کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ جاری کردیا۔ بھارتی طیارہ واپس اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔