انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

بھارتی اداکارہ و لوک سبھا کی سابق رکن کو قتل اور ریپ کی دھمکیاں

بنگلور:بھارتی اداکارہ اور سابق رکنِ پارلیمنٹ دیویا اسپاندانہ المعروف رمیا کو سوشل میڈیا پر قتل اور ریپ کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمیا نے بنگلور پولیس کو درخواست دی کہ انہیں 43 مختلف سوشل میڈیا اکانٹس سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں۔
پولیس نے اداکارہ کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سائبر کرائم ونگ کے ذریعے تحقیقات کا آغاز کیا اور متعدد مشتبہ اکانٹس کا سراغ لگایا، ان میں سے دو افراد کو گرفتار کیا گیا، جنہوں نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ دھمکیاں دینے والے 11 اضافی اکانٹس کی بھی شناخت ہو چکی ہے، جس سے ایسے اکانٹس کی مجموعی تعداد 48 سے تجاوز کر گئی ہے۔
دھمکیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب رمیا نے اپنے ایک بیان میں معروف اداکار درشن کے خلاف قتل کیس پر تبصرہ کیا، جس کے بعد درشن کے حامیوں نے سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image