کراچی:پاکستانی اداکارہ صنم سعید کاکہنا ہے کہ بھارتیوں کو عام پاکستانیوں کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں صنم سعید نے کہا کہ پاکستان میں کئی نسلیں ہالی وڈ کی فلمیں دیکھ کر بڑی ہوئیں،پاکستانی بھارت کے رہن سہن،کھانوں،لباس اور ثقافت کے بارے میں جانتے ہیں۔صنم سعید کا مزید کہنا تھاکہ اس کے برعکس بھارتیوں کوپاکستان کے بارے میں کچھ پتا نہیں ہے۔پاکستانی خواتین کے ملبوسات سے لیکر کھانوں تک عام بھارتی کچھ نہیں جانتا۔پاکستانیوں کو مدعو بالا سے لیکر کرینہ کپور اور دپیکا پڈوکون تک کی اداکاروں سے متعلق ہر بات اور چیز کا علم ہے لیکن بھارتیوں کو پاکستان اور اس سے متعلق کسی چیز کا کوئی علم نہیں۔
انٹرٹینمنٹ
بھارتیوں کو پاکستان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں:صنم سعید
- by Rozenews
- جنوری 13, 2023
- 0 Comments
- 1108 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this