بگ باس سیزن 16 کے فاتح نے ثانیہ مرزا کے بھیجے تحفے پر کیاکہا؟مشہور ریپر اور بھارت کے رئیلٹی شو بگ باس سیزن 16 کے فاتح ایم سی اسٹین(Mc stan)اور سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اب کافی اچھے دوست بن گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بگ باس سیزن سولہ کے اختتام کے بعد فلمساز فرح خان کی جانب سے کی گئی ایک پارٹی میں ان دونوں کی ملاقات ہوئی تھی ۔ثانیہ مرزا نے ایم سی اسٹین کو جوتے تحفے میں بھیجے جن کی قیمت 91 ہزار روپے بتائی جارہی ہے رپورٹس کے مطابق ثانیہ مرزا نے حال ہی میں ایم سی اسٹین کو ایک چشمہ بھی تحفے میں دیا جس کی مالیت 30 ہزار روپے بتائی گئی ہے ۔رپورٹس کے مطابق ایم سی اسٹین نے حال ہی میں ثانیہ مرزا کے الوداعی میچ میں پر فارم بھی کیا تھا اور وہ انہیں آپا کہتے ہیں ۔
Leave feedback about this