پاکستان تازہ ترین

بڑے بریک ڈاؤن کا دوسرا دن، آدھا ملک متاثر، کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم

بجلی کے بڑے بریک ڈاؤن کے باعث دوسرے دن بھی کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم، نیشنل گرڈ میں فنی خرابی کے نتیجے میں آدھا ملک متاثر ہے۔

ملک میں بڑے بریک ڈاؤن کی وجہ سے کئی علاقے تاحال بجلی سے محروم ہیں، نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث آدھا ملک متاثر ہوا ہے، سندھ، بلوچستان اور پنجاب کے بیشتر شہروں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

نیشنل ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی اور طویل بریک ڈاؤن سے پنجاب سمیت ملک کے اکثر حصے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں، جنوبی پنجاب، بلوچستان، اور سندھ کے اکثر علاقوں میں 12 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی ہے۔

ملک بھر میں بجلی بحران کو 24 گھنٹے سے زیادہ وقت گزر گیا ہے، تاہم بجلی کی فراہمی معمول پر نہیں آئی، گڈو تھرمل پاور پلانٹ سے 500 کے وی ٹرانسمشن لائن میں خرابی ابھی تک دور نہیں ہو سکی۔

لاہور شہر بھر میں جبری لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، لیسکو کو 12 سے 15 سو میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے، اکثر علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ مسلسل دو سے تین گھنٹے تک پہنچ گیا ہے، جس نے شہریوں کا جینا محال کر دیا ہے

پاور ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق ترسیل کا نظام مکمل بحال ہو گیا ہے، متبادل پیداواری یونٹوں سے رسد میں اضافہ کیا جا رہا ہے، جلد صورتحال معمول پر آجائے گی۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے کراچی کے 70 فیصد علاقوں میں بجلی بحال کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ حیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ حیدر آباد ریجن کے 48 گرڈ اسٹیشن معمول کے آپریشن پر واپس آ گئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image