تازہ ترین

بڑی تنصیبات کو بچانے کیلئے بند توڑے جا رہے : عظمی بخاری

بڑی تنصیبات کو بچانے کیلئے بند توڑے جا رہے : عظمی بخاری

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بڑی تنصیبات کو محفوظ کرنے کے لئے بند توڑے جا رہے ہیں، امید ہے کہ ڈھائی لاکھ کیوسک پانی راوی اور شاہدرہ سے گزر جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ حفاظتی بند کو بھی دیکھا جا رہا ہے، علاقہ مکینوں کو پہلے محفوظ مقام پر منتقل کیا جا رہا ہے، پھر بند توڑے جا رہے ہیں، انسانوں کے ساتھ ساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ ڈھائی لاکھ کیوسک پانی راوی اور شاہدرہ سے گزر جائے گا، ہیڈ قادر آباد کی گنجائش 9 لاکھ ہے، ساڑھے 9 لاکھ کیوسک کا ریلا گزار جس کے بعد ہیڈ قادر آباد میں پانی کی سطح میں کمی شروع ہوگئی ہے، اپنے گھر کو چھوڑ کر ریلیف کیمپس میں رہنا آسان کام نہیں، انسانی جانوں کو بچانا حکومت کی ترجیح ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ بند پر کھڑے ہو کر سیلاب دیکھ رہے ہیں، یہ دیکھنے کی چیز نہیں، بچے سیلابی پانی میں نہا رہے ہیں، اس قسم کے شغل میلے کی گنجائش نہیں، عوام انتظامیہ سے تعاون کریں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ وزیرآباد شہر میں حالات معمول کے مطابق ہیں، وزیرآباد کی مرکزی شاہراہ سے پانی اتر چکا ہے۔ فلار ملز نے بہانا بنایا کہ سیلاب کی وجہ سے قیمتیں بڑھی، روٹی اور آٹے کی قیمت پر وزیراعلی پنجاب کی زیرو ٹالرنس ہے، امید ہے سیلاب کے باوجود پنجاب میں گندم کی وافر پیداوار ہوگی۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image