جرائم

بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنیوالا گرفتار،مقدمہ درج ، تفتیش شروع

بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنیوالا گرفتار،مقدمہ درج ، تفتیش شروع

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بچوں کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالے ملزم کو سکھر سے گرفتار کرلیا ۔پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے بچوں کی نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔لاڑکانہ کے رہائشی ملزم اسد علی کو سکھر سے گرفتار کیاگیا ، ملزم نے فیس بک پرچائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد شیئر کیاتھا ، ملزم کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاگیا ۔ملزمان کیخلاف کارروائی بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کی روشنی میں کی گئی ملزم کے موبائل سے فیس بک آئی ڈی اور چائلڈ پورنوگرافی مواد برآمد کرلیاگیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image