میرپور:بنگہ دیش نے بھارت کے خلاف مسلسل دوسری ون ڈے سیریز جیت لی جبکہ دوسرے میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد مہمان ٹیم کو5رنز سے مات ہوئی۔بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف7وکٹ پر271رنز بنائے،69پر6پلیئرز آؤٹ ہونے کے بعد مہدی حسن مرزا نے100ناٹ آؤٹ اور محمود اللہ نے77رنز بنا کر ٹیم کو قابل قدر مجموعے تک رسائی دلائی یہ مہدی کے کیریئر کی پہلی ون ڈے سنچری شمار ہوئی دونوں نے ساتوں وکٹ کیلئے148کے ساجھے داری قائم کی،عمران ملک اور محمد سراج نے2.2وکٹیں نام کیں۔بھارت کی جوابی اننگز9وکٹ پر266رنز تک محدود رہی پائی،ٹیم کو اختتامی2بالز پر12رنز درکار تھے۔روہت نے پانچویں گیند پر مستفیض کو چھکا جڑکر سنسنی بڑھائی لیکن اختتامی یار کر پرواہ کون رن نہ بنا پائے۔اس سے قبل49ویں اوور میں روہت کے2کیچز بھی ڈراپ ہوئے انہوں نے28بالز پر51رنر ناٹ آؤٹ بنائے لیکن ٹیم کو فتح نہ دلا سکے۔
Leave feedback about this