دنیا

بنگلہ دیش میں آج عام انتخابات، اپوزیشن کا بائیکاٹ،عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل

بنگلہ دیش میں آج عام انتخابات، اپوزیشن کا بائیکاٹ،عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل

بنگلہ دیش میں آج عام انتخابات ہورہے ہیں، بنگلہ دیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے دو روزہ ملک گیر ہڑتال کی کال دی ہے اور عوام سے ووٹ نہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔اپوزیشن کے بغیر الیکشن نے شیخ حسینہ واجد کے پانچویں بار وزیراعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار کر دی ہے۔انتخابات سے قبل تشدد کے دوران ڈھاکہ میں 5 اسکولوں اور 4 پولنگ بوتھوں کو آگ لگا دی گئی تھی جب کہ جمعہ کو ایک مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو ٹھہرایا اور 7 ارکان کو گرفتار کرلیا جب کہ اپوزیشن نے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image