بنوں: خوارج کے دو پولیس چوکیوں پر ڈرون اور جدید ہتھیاروں سے حملے ناکام تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بنوں: خوارج کے دو پولیس چوکیوں پر ڈرون اور جدید ہتھیاروں سے حملے ناکام

بنوں: خوارج کے دو پولیس چوکیوں پر ڈرون اور جدید ہتھیاروں سے حملے ناکام

بنوں: خوارج کے دو پولیس چوکیوں پر ڈرون اور جدید ہتھیاروں سے حملے ناکام

پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس نے چوکی مزانگہ اور چوکی شیخ لنڈک پر خوارج کے حملے بھرپور جوابی کارروائی سے ناکام بنا دیے۔آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ شیخ لنڈک چوکی پر ڈرون اور مزانگہ پر جدید ہتھیاروں سے حملے کیے گئے، پولیس تھرمل کیمرہ ٹیکنالوجی کو نشانہ بنانے کی کوشش کو ناکام بنایا گیا۔
پولیس اہلکاروں کی پیشہ وارانہ مہارت سے دہشت گرد فرار ہوئے، پولیس عمارتیں، اہلکار اور تنصیبات مکمل طور پر محفوظ رہی، یہ بزدلانہ حملے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔خیبر پختونخو پولیس ہر محاذ پر چوکنا اور تیار ہے، پولیس فورس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے، آئندہ بھی ایسے تمام حملوں کا بھرپور اور جرات مندانہ انداز میں جواب دیا جائے گا۔عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا، علاقے میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن جاری ہے۔

 

Exit mobile version