برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 28 ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ دنیا Roze News
دنیا

برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 28 ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 28 ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 28 ممالک کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

لندن:برطانیہ، فرانس، جاپان سمیت 28 ممالک نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور امدادی سامان کی تقسیم کا مطالبہ کر دیا۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری مشترکہ بیان میں اسرائیل سے غزہ پٹی پر مسلط جنگ فوری طور پر روکنے اور امدادی سامان کی ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔
علامیے کا آغاز اس مطالبے سے ہوتا ہے کہ غزہ میں فوری جنگ ختم ہونی چاہئے، اسرائیلی حکومت کا غزہ میں امداد کی ترسیل کا نظام خطرناک ہے جو عدم استحکام کو ہوا دیتا ہے، یہ نظام انسانی وقار کے منافی ہے۔بیان میں غزہ پٹی کے شہریوں میں امدادی سامان کی تقسیم کے لیے اسرائیلی پالیسی، سست روی اور امداد کے منتظر نہتے شہریوں بالخصوص بچوں کا سفاکانہ قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے امدادی سامان کی فوری ترسیل کا مطالبہ کیا گیا۔
مشترکہ اعلامیے پر جن ممالک کے وزرائے خارجہ نے دستخط کیے ہیں ان میں آسٹریلیا، آسٹریا، بیلجیئم، کینیڈا، ڈنمارک ، اسٹونیا، فرانس، فن لینڈ، آئس لینڈ، آئرلینڈ، اٹلی، جاپان، لٹویا، لتھوینیا، لکسمبرگ، نیدرلینڈز، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، سپین، سویڈن، سوئٹزرلینڈ اور برطانیہ کے علاوہ یورپین کمشنر برائے برابری، تیاری اور کرائسز مینجمنٹ شامل ہیں۔

Exit mobile version