لاہور:گورنر پنجاب بلیغ الرحمن نے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو لکھے گئے مراسلے میں کہا کہ انتخابات کی تاریخ دینے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل105کی شق 3پر موجود صورتحال پر عمل نہیں ہوسکتا۔متن میں گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کے آرڈر سے تحلیل نہیں ہوتی۔آرٹیکل105کا اطلاق نہیں ہوتا۔بلیغ الرحمن نے کہا کہ اب انتخابی عمل آرٹیکل224اور ا لیکشن ایکٹ2017کی شقوں کے مطابق ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں امن وامان اور معاشی صورتحال ٹھیک نہیں ہے۔
Leave feedback about this