قاسم سوری کی وزارت داخلہ کے خلاف درخواست نمٹا دی گئی۔بلوچستان ہائی کورٹ نے قاسم سوری کے وکیل کے خلاف بھی انکوائری شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ مفرور شخص ہتھیار ڈالے بغیر کسی ریلیف کا حقدار نہیں ہو سکتا، قاسم سوری اور ان کے وکیل عدالت میں موقع سے فائدہ نہیں اٹھا سکے۔عدالت نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ان کے پاس اپنے دفاع میں کہنے کو کچھ نہیں ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے مزید کہا ہے کہ الیکشن لڑنے کا بہانہ بنا کر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
Leave a Comment
