محکمہ موسمیات نے آج بلوچستان میں بعض مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت سکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔گلگت، استور، سری نگر منفی 5، ہنزہ، راولاکوٹ منفی 3، اسلام آباد اور کوئٹہ میں 1، پشاور، ایبٹ آباد 2 جبکہ ملتان، بہاولپور، فیصل آباد، سرگودھا اور موہنجو داڑو میں 5 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔سکھر 6، لاہور، مٹھی 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
Leave feedback about this