نئی دہلی:وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے امریکا میں بیٹھ کر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو قصائی کہنے پر حکمران جماعت پر بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔بلاول بھٹو کے مودی کو قصائی کہنے اور عالمی دنیا کو بھارت کی اصل تصویر دکھانے پر ہندو انتہاء پسند بھڑک اٹھے اور انہوں نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر شدید ا حتجاج کیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے بلاول بھٹو کے بیان کی مذمت کر تے ہوئے17دسمبر کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو نے اقدام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اسامہ بن لادن مرچکا،مگر گجرات کا قصائی زندہ اور اب بھارت کا وزیراعظم بنا ہوا ہے۔مودی آر ایس ایس کے وزیراعظم ہیں جس کا تصور ہٹلر کی نازی جماعت سے لیا گیا تھا۔
بلاول کے مودی کو قصائی بولنے پر ہندو انتہاء پسند سیخ پا،ملک گیر احتجاج کا اعلان

بلاول کے مودی کو قصائی بولنے پر ہندو انتہاء پسند سیخ پا،ملک گیر احتجاج کا اعلان