پاکستان

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ

بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کا تحریری فیصلہ

لاہور کے حلقہ این اے 127 سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ریٹرننگ آفیسر نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دو سیاسی جماعتوں سے الحاق کا معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے، شکایت کنندہ محمد ایاز متعلقہ فورم سے رجوع کریں۔ریٹرننگ افسر نے بتایا کہ شکایت کنندہ ایاز کا تعلق این اے 127 سے نہیں، شکایت کنندہ ایاز نارووال کا رہائشی ہے۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ محمد ایاز کے اعتراضات مسترد کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ بلاول بھٹو کے کاغذات نامزدگی دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی کے باعث مسترد کیے جانے کی درخواست کی گئی تھی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image