پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ بلاول وزیر خارجہ ہیں یا وزیر سیر وتفریح ہیں انہوں نے ملک کا فائدہ کرنے کے بجائے ملک کا نقصان کیاہے ۔فرخ حبیب نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں پاکستان میں 1973 کاآئین نہیں جاتی امرا کا آئین نافذ کردیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ملک نے آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے یہ بنانا رپبلک نہیں ، جو طاقتور ہیں وہ غصے اور خوف میں فیصلے کررہے ہیں ۔فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بند کمروں کے فیصلے ٹھیک نہیں ہونگے ، عوام کو فیصلہ کرنے دیں پوری قوم آج چیف جسٹس پاکستان کیساتھ کھڑی ہے
Leave feedback about this