تازہ ترین

بغاوت پر اکسانے کا کیس ، ہائیکورٹ میں پیشی عمران خان لاہور سے روانہ

بغاوت پر اکسانے کا کیس ، ہائیکورٹ میں پیشی عمران خان لاہور سے روانہ

عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں اپنے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک لاہور سے روانہ ہوگئے ۔عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے ۔دوسری جانب عمران خان کی پیشی کے حوالے سے دارالحکومت اسلام آباد کی کیپٹل پولیس نے ٹریفک پلان جاری کردیا ۔کیپٹل ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کے جی ٹین پروجیکٹ موڑ اور عون محمد رضوی روڈ پر متبادل راستہ ہوگا۔کیپٹل ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری پریشانی وزحمت سے بچنے کیلئے متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image