رہنما پی ٹی آئی شہباز گل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج نے شہباز گل کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس سے متعلق سماعت کی ۔دوران سماعت عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کیس میں اشتہاری شہباز گل کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کیے جاتے ہیں ۔عدالت کی جانب سے ایس ایچ او کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہباز گل جب بھی نظر آئیں ۔ انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیاجائے۔
Leave feedback about this