بشریٰ بی بی نے بغیر وجہ سابق شوہر سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

بشریٰ بی بی نے بغیر وجہ سابق شوہر سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کی

بشریٰ بی بی نے بغیر وجہ سابق شوہر سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کی

بشریٰ بی بی نے بغیر وجہ سابق شوہر سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح سے متعلق کیس میںدرخواست گزار شہری محمد حنیف کا عدالتی بیان سامنے آگیا ۔ اسلام آباد کے شہری محمد حنیف عمران خان اور بشریٰ بی بی کے نکاح خواں مفتی محمد سعید کے دوست ہیں اور درخواست گزار محمد حنیف کونکاح خواں مفتی محمد سعید نے عمران خان کے غیر قانونی نکاح کے حوالے سے خود بتایا درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مفتی محمد سعید میرے اور عمران خان کے مشترکہ دوست ہیں عمران خان کی شخصیت کے اچھے اور برے پہلو دونوں ہیں ، ورلڈ کپ کی فتح ، شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کاقیا م عمران خان کے اچھے پہلوﺅں میں شامل ہیں ۔نشہ ، جلد غصہ اور پلے بوائے عمران خان کی بری عادات میںشامل ہے۔بشریٰ بی بی نے بغیر کسی وجہ کے سابق ہ شوہر سے طلاق لیکر عمران خان سے شادی کی ، بشریٰ بی بی عمران خان کی روحانی استاد تھیں۔

Exit mobile version