بس بہت ہوگیا! توشہ خانہ الزامات کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان پاکستان Roze News
پاکستان تازہ ترین

بس بہت ہوگیا! توشہ خانہ الزامات کیخلاف عمران خان کا عدالت جانے کا اعلان

توشہ خانہ سے متعلق الزامات کے معاملےمیں سابق وزیراعظم عمران خان نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پرسابق وزیراعظم اورچیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے لکھا کہ بس بہت ہوگیا، جیو، شاہزیب خانزادہ اورعالمی فراڈیوں کے خلاف عدالت جاؤں گا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان نے کہا کہ میں نے اپنے وکلا سے بات کی ہے، پاکستان کے علاوہ برطانیہ اور یو اے ای میں بھی قانونی کارروائی کروں گا۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کل جیو اور خانزاد نے ہنڈلرز کے تعاون سے مجھ پربہتان لگایا، بین الاقومی مطلوب مجرم کی طرف سے میرے خلاف بے بنیاد کہانی گھڑی گئی۔

Exit mobile version