دلچسپ و عجیب

برطانوی خاتون نے طویل انتظار کے بعد خود سے شادی کرلی

برطانوی خاتون نے طویل انتظار کے بعد خود سے شادی کرلی

لندن: 42 سالہ برطانوی خاتون سارہ ولکنسن نے اپنی مثالی شادی کے جشن کے انتظار میں 20 سال سرف کیے تاہم اب یہ انتظار کی حد ختم ہوگئی اور انہوں نے عظیم الشان جشن کے تجربے کیلئے اپنے آپ سے ہی شادی کرلی۔محترمہ ولکنسن نے شادی کی تقریب کی خود میزبانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اپنے لیے منگنی کی انگوٹھی خریدی، اور سوفولک میں ہارویسٹ ہاؤس میں اپنے دوستوں کے ساتھ خصوصی دن منایا۔کریڈٹ کنٹرولر کے طور پر کام کرنے والی محترمہ ولکنسن نے کہا کہ یہ میرے لیے توجہ کا مرکز بننے کا ایک خوبصورت دن تھا۔ یہ تقریب کوئی سرکاری شادی نہیں تھی لیکن میری شادی کا دن تھا۔ مجھے لگتا ہے کہ آپ اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں آپ سوچتے ہیں کہ ہو سکتا ہے کہ شاید یہ میرے کسی ساتھی کے ساتھ نہ ہو لیکن میں کیوں اس خوشی سے محروم رہوں؟۔انہوں نے بتایا کہ جو رقم انہوں نے اپنی اصل شادی کے لیے مخصوص کرکے رکھی تھی، وہ انہوں نے خود سے شادی کے جشن میں لگادی،اس تقریب کے دوران ان کے 40 عزیزوں اور دوستوں نے شرکت کی۔ جبکہ تقریب پر 10,000 پاؤنڈز خرچ ہوئے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image