تازہ ترین

بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا تحریک انصاف کے جلسے پر طنزیہ ردعمل سامنے آگیا۔عظمیٰ بخاری نے پشاور میں صوبائی حکومت کی جانب سے منعقدہ جلسے میں پی ٹی آئی کارکنوں کے علی امین گنڈا پور کیخلاف احتجاج، نعرے بازی اور بوتلیں اچھالنے پر کہا کہ بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ہائے ہائے یہ کیا سن رہی ہوں؟ جوتیوں میں دال بٹنی شروع ہوگئی ہے۔عظمیٰ بخاری نے جلسہ گاہ میں علی امین گنڈا پور کے خلاف نعرے لگنے پر ہنسنے والے اموجی بھی شیئر کیے۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ساری صوبائی حکومت، پورے پاکستان سے حاضریاں لگوانے کے باوجود جلسہ گاہ میں حاضری کے پرسوز مناظر ہیں۔عظمیٰ بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ نہیں کہہ رہی،آپ خود دیکھیں کر 15 سے 20 لاکھ لوگ گن لیں۔

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image